چیٹ جی پی ٹی کا استعمال دنیا بھر میں روزانہ کروڑوں افراد کرتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس میں آپ 7 مختلف ‘شخصیات’ کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں؟
اوپن اے آئی نے کچھ عرصے قبل چیٹ جی پی ٹی میں پرسنلائزیشن کا فیچر متعارف کرایا تھا۔
جس کے ذریعے صارفین اپنی شخصیت سے ملتی جلتی پرسنلٹی کو اپنے چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹ کے لیے ان ایبل کرسکتے ہیں۔
ایک پرسنلٹی درحقیقت چیٹ جی پی ٹی کے اندر ایک اسٹائل اور انداز ہے جسے یہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ آپ کو جواب دینے کے لیے استعمال کرتا ہے۔
اس سے چیٹ جی پی ٹی کے افعال میں کوئی تبدیلی نہیں آتی بلکہ اس کا آپ سے بات کرنے کا انداز بدل جاتا ہے۔
اس وقت چیٹ جی پی ٹی میں ایسی 7 پرسنلٹیز دستیاب ہیں۔
ان میں پروفیشنل، فرینڈلی، candid، ایفیشینٹ، quirky، نیرڈی اور cynical شامل ہیں۔
اس فیچر کو نومبر 2025 میں متعارف کرایا گیا اور یہ چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کو بھی دستیاب ہے۔
اس فیچر کے لیے چیٹ پی ٹی میں جاکر سیٹنگز اور وہاں پرسنلائزیشن پر کلک کریں اور اپنی پسند کی پرسنٹلی کا انتخاب کریں۔
اس کے بعد آپ چیٹ جی پی ٹی ریسپانس میں مختلف تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔
آپ کو ہر پرسنلٹی کو ہدایات دینا ہوں گی اور اس کے بنیادی انداز سے ہٹ کر ہدایت دے سکتے ہیں کہ آپ کس طرح جواب چاہتے ہیں۔
مثال کے طور پر اگر آپ کسی ایک سوال کے 2 مختلف جوابات چاہتے ہیں تو 2 مختلف پرسنلٹیز کو ان ایبل کرکے ایسا ممکن ہے۔





































