تازہ تر ین

قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سابق کرکٹرز برس پڑے

لاہور: (ویب ڈیسک) مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے۔
میچ کے بعد کرکٹ کے حلقوں میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ پاکستان کی ناکامی کی وجہ صرف یہ میچ نہیں بلکہ پورے ٹورنامنٹ میں حکمتِ عملی کی غلطیاں رہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے ہیری بروک کی قیادت اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروک نے فرنٹ سے لیڈ کیا اور انگلینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچایا، جبکہ پاکستان کا رولر کوسٹر جاری ہے۔

سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ جدید کرکٹ کھیلنے کے دعوے اس وقت تک بے معنی ہیں جب تک بنیادی مہارت، گیم اویرنیس اور نظم و ضبط کو بہتر نہ بنایا جائے، بنیاد مضبوط کئے بغیر جدید انداز اپنانا ایسے ہے جیسے نرسری پڑھے بغیر دسویں جماعت کا امتحان دینا۔

سابق بھارتی فاسٹ باؤلر مناف پٹیل نے ہیری بروک کی اننگز کو سراہے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مکمل باؤلنگ اٹیک کی کمی اور کمزور فیلڈنگ سے نقصان اٹھانا پڑا۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹورنامنٹ کی کنڈیشنز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں امکان ہے کہ کوئی بھی برصغیر کی ٹیم سیمی فائنل تک نہ پہنچ سکے۔

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے ٹیم کی حکمتِ عملی اور پلیئنگ الیون پر سخت تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اپنی بہترین فارم میں نہیں تھا اور پاکستان کے پاس سنہری موقع تھا، لیکن ناقص منصوبہ بندی، غلط شاٹ سلیکشن اور کنفیوز پلیئنگ الیون کے باعث میچ ہاتھ سے نکل گیا۔

احمد شہزاد نے انفرادی کارکردگی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کی 24 گیندوں پر 25 رنز کی اننگز نے رفتار کم کی، شاداب خان نے مڈل اوورز میں مہنگی باؤلنگ کی، صائم ایوب خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، ابرار احمد کو ایک بار پھر نظر انداز کیا گیا۔

پاکستان کی اس شکست کے بعد سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں مزید مشکل ہوگئی ہیں، جبکہ ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اور تنقید کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain