- میکسیکو سٹی: دنیا کیلئے چھلاوا بننے والے میکسیکو کے بدنامِ زمانہ منشیات فروش اور جالسکو نیو جنریشن کارٹیل کے سربراہ نیمیسو اوسیگیرا سروینٹس المعروف ال مینچو کی ہلاکت سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کامیاب کارروائی ڈرگ لارڈ کی گرل فرینڈ کے ذریعے ممکن ہوئی جس کی سکیورٹی ادارے سخت نگرانی کر رہے تھے۔
میکسیکو کے حکام نے اعتراف کیا کہ ال مینچو تک رسائی اور اس کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کی منصوبہ بندی میں اس کی گرل فرینڈ کی نقل و حرکت کو ٹریک کیا گیا۔
انٹیلی جنس اداروں نے بتایا کہ ڈرگ لارڈ کے ایک قریبی ساتھی نے اس کی گرل فرینڈ کو ریاست جالسکو کے علاقے تاپالپا پہنچایا، جس سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ ال مینچو اسی علاقے میں موجود ہے اور گرل فرینڈ سے ملاقات کرے گا، تب ہی اس آپریشن کو حتمی شکل دی گئی۔





































