تازہ تر ین

بھارت: اسپتال انتظامیہ کی غفلت، کتا کٹی ہوئی انسانی ٹانگ لیکر بھاگ نکلا

بھارت میں اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث کتا اسپتال سے انسانی ٹانگ لے  کر بھاگ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں شملہ کے  اتل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سپر اسپیشلٹیز کے باہر سے ایک کتے کو انسانی ٹانگ منہ میں دبائے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام کی دوڑیں لگ گئیں اور پھر تحقیقات کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ گزشتہ ہفتے اسپتال میں ایک سرجری کے دوران 61 سالہ مریض کی ٹانگ کاٹی گئی تھی،کٹی ہوئی ٹانگ کو اسپتال کے اسٹور روم میں رکھا گیا تھا اور عملے کو  ٹھکانے لگانے کا کہا گیا تھا۔

تحقیقات کے مطابق 22 فروری کو عملہ اسٹور روم کے دروازے کو تالا لگانا بھول گیا اور اسی دوران کتا اسٹور روم میں داخل ہوا اور کٹی ہوئی ٹانگ اٹھا کر بھاگ گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے عملے کو شوکاز نوٹس  جاری کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain