تازہ تر ین

پنجاب بھر میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد

سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت ڈرون فلائنگ پر پابندی نافذ کی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے فوری حکم نامہ جاری کر دیا۔

غیر ریگولیٹڈ ڈرون کے استعمال کو امن و امان کیلئے خطرہ قرار دیا گیا ہے، ڈرونز کے ذریعے سکیورٹی اور سرکاری امور میں مداخلت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق عوامی جان و مال کے تحفظ کیلئے فیصلہ کیا گیا، پنجاب کی حدود میں آؤٹ ڈور ڈرون فلائنگ مکمل بند، اِن ڈور تقریبات میں محدود اور محفوظ استعمال کی اجازت برقرار ہے۔

ہالز اور مارکیز میں چھوٹے ڈرونز کے استعمال کی اجازت ہو گی، اِن ڈور ڈرون استعمال کی ذمہ داری ایونٹ آرگنائزر پر ہوگی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

انٹیلی جنس اور لا انفورسمنٹ ایجنسیز کو اجازت حاصل ہوگی، پابندی 30 روز کیلئے نافذ العمل ہوگی، حکم نامہ 25 فروری 2026 کو لاہور سے جاری کیا گیا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی، حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اقدام اٹھایا۔

غیر قانونی ڈرون سرگرمیوں سے عوامی سلامتی کو خطرہ قرار دیا گیا ہے، ڈرونز کے بڑھتے استعمال پر حکومتی سطح پر تشویش ہے، پنجاب میں سکیورٹی خدشات کے باعث سخت فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے تمام متعلقہ اداروں کو عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain