- لاہور: لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی خودکشی کی کوشش کے معاملہ پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے چھ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، کمیٹی کو لیڈی ولنگٹن و میو ہسپتال ایمرجنسی میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔
وائس چانسلر KEMU کی ہدایت پر 6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی، پروفیسر محمد عمران انکوائری کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں جب کی پروفیسر زہرہ عشرت، پروفیسر علی مدیح ہاشمی اور پروفیسر ثمینہ سعید کمیٹی میں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر ریاست علی اور ڈاکٹر محمد ابوبکر بطور ممبر کمیٹی نامزد ہوئے، کمیٹی کو 3 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔




































