تازہ تر ین

بھارت: کسی اور سے شادی، بوائے فرینڈ نے دلہن بنی محبوبہ کو اسٹیج پر گولی مار دی

بھارت میں ایک بوائے فرینڈ شادی والے دن اسٹیج پر دلہن کو گولی مار کر فرار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں ایک شادی کی تقریب کے دوران یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کا رنگ اس وقت پھیکا پڑگیا جب مہمانوں میں موجود دلہن آرتی کماری کے بوائے فرینڈ نے اسٹیج کے قریب آکر اسے گولی مار دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹیج پر دلہا دلہن کو پھولوں کا ہار پہنانے کی رسم جاری تھی کہ اس دوران ایک شخص آیا اور دلہن کو گولی مار کر فرار ہوگیا جس سے دلہن اسٹیج پر گر گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیج پر گرنے کے بعد دلہن ہوش میں تھی جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دلہن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کا نام دین بندھو ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain