تازہ تر ین

حلقہ بی پی 21: الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کا حکم معطل

عدالت نے امیدوار محمد صالح بھوتانی کی درخواست پر حکمِ امتناع جاری کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی آئندہ سماعت عید الفطر کے بعد مقرر کرنے کا حکم دیا۔

حکم نامے کے مطابق درخواست گزار نے 25 فروری 2026 کے الیکشن کمیشن کے آرڈر کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی تھی، الیکشن کمیشن کو فارم 47 کے مطابق انتخابی نتائج برقرار رکھنے کا حکم دینے کی استدعا کی۔

درخواست گزار نے ریٹرننگ آفیسر کو فارم 47 کی بنیاد پر فارم 48 اور 49 تیار کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی۔

وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن کا آرڈر الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن (6)95 کی صریح خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق دوبارہ گنتی کا حکم محض مفروضوں کی بنیاد پر دیا گیا، کوئی ٹھوس مواد موجود نہیں تھا، درخواست گزار کے وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کا حکم فریقین کو نوٹس کیے بغیر دیا۔

وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن کا فیصلہ آرٹیکل 10 اے اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 25 فروری کو دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا

الیکشن کمیشن نے علی حسن زہری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کر دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے علی حسن زہری کو پی بی 21 حب سے کامیاب قرار دیتے ہوئے 19 دسمبر 2024 کا نوٹیفکیشن بحال کر دیا۔

علی حسن زہری اور محمد صالح بھوتانی کے درمیان ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ زیرالتواء تھا، 39 پولنگ سٹیشنز کی دوبارہ گنتی کے بعد علی حسن زہری کامیاب قرار پائے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain