تازہ تر ین

ایرانی سپریم لیڈر نے ایٹمی ہتھیار بنانے کو ممنوع قرار دے دیا ہے: مسعود پزشکیان

صوبہ مازندران میں ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ جب کوئی مذہبی رہنما کسی چیز کو ممنوع قرار دیتا ہے تو وہ موقف مصلحت پر نہیں بلکہ خالصتاً اعتقادی اور فقہی بنیادوں پر ہوتا ہے۔

ایرانی صدر نے وضاحت کی کہ ایک سیاستدان وقت اور ضرورت کے مطابق اپنا بیان بدل سکتا ہے، لیکن ایک مذہبی رہنما اپنے عقیدے اور شرعی حکم کے خلاف بات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران خطے میں امن کا خواہاں ہے اور نہیں چاہتا کہ جنگ ہو یا حالات مزید خراب ہوں۔

امریکا کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ انہیں مذاکرات سے اچھے نتائج کی توقع ہے اور وہ سپریم کمانڈر (رہبرِ اعلیٰ) کی رہنمائی میں اس عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی طاقتوں نے طویل عرصے سے ایران پر غلبہ حاصل کرنے کے منصوبے بنائے تھے، لیکن ایرانی عوام کی مزاحمت نے ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

اپنے خطاب کے آخر میں ایرانی صدر نے قوم کو متحد ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایرانی عوام مشترکہ مقصد کے لیے ایک ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت ایران کو شکست نہیں دے سکے گی۔ 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain