تازہ تر ین

پاک فوج کی افغان طالبان کی 5 پوسٹوں پر جھنڈا لہرانے کی ویڈیو سامنے آگئی

پاک فوج نے  افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے مزید 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرکے قومی پرچم لہرایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا جواب دیتے ہوئے پکتیا کے علاقے میں5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔

 سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ قبضے میں آنے والی پوسٹوں میں دو شوال کے مقابل، دو انگور اڈا کے مقابل اور ایک زرملان کے مقابل شامل ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مؤثر کارروائی کے دوران انگور اڈا کا افغانی ٹرمینل بھی تباہ کردیا جب کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

پاک فوج کی جانب سے افغان چیک پوسٹ پر قومی پرچم لہرانے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain