Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان
    • پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع
    • غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق
    • امریکی خارجہ پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں:جے ڈی وینس
    • مکہ معاہدہ، حملے کی صورت میں مشترکہ ردعمل ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • چین کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے پر زور
    • میسی کا ارجنٹینا کو الوداع، بینن کے خلاف آخری میچ کھیلیں گے
    • مکہ مکرمہ پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت
    • شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی
    • مکہ مکرمہ کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
    • ایران میں قائداعظم کا بڑا دیواری خاکہ اسرائیل سے متعلق مؤقف نمایاں
    • دوسری بار ماں بننے کی امید نہیں تھی 41 سالہ ماہرہ خان کا انکشاف
    • بیٹا میری پوری دنیا ہے، ماہرہ خان کا اذلان کیلئے محبت بھرا پیغام
    • پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ
    • مکہ مکرمہ میں ممکنہ فضائی حملے کے خطرے پر ہنگامی الرٹ
    • عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    • این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا، سوات اور گلگت میں شدید بارش کا خدشہ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے سے نیچے آگئی
    • پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ONIC آپریشنز فوری بند کرنے کا حکم
    • ”میں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی؟“ محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    110 کھرب کی گنجائش، ایف بی آر جی ایس ٹی پر صرف 16کھرب جمع کرپاتا ہے: حکومت سندھ

    By Khabrain Newsفروری 27, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: مرکز اور صوبوں کے درمیان جاری 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (NFC) ایوارڈ میں صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے لیے آبادی کے معیار میں تبدیلی پر ابھرتے ہوئے اتفاقِ رائے کے دوران سندھ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اشیا پر جنرل سیلز ٹیکس (GST) کی مد میں 110کھرب روپے تک وصولی کی گنجائش موجود ہے، جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) سالانہ صرف 16 کھرب روپے جمع کر پا رہا ہے۔

    پاکستان گورننس فورم کے اجلاس میں سیکرٹری خزانہ سندھ فیاض جتوئی نے این ایف سی کے حوالے سے اپنی پریزنٹیشن میں بتایا کہ ملک میں اشیا کی مجموعی مالیت 640 کھرب روپے ہے، جس پر 18 فیصد جی ایس ٹی کے حساب سے 160 کھرب روپے تک محصولات حاصل کیے جا سکتے ہیں، مگر ایف بی آر صرف 16 کھرب روپے جمع کر رہا ہے۔

    سندھ این ایف سی فورم میں باضابطہ طور پر یہ مطالبہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے کہ اشیا پر جی ایس ٹی کی وصولی صوبوں کے سپرد کی جائے۔ سندھ کا مؤقف ہے کہ اگر متفقہ ہدف سے کم وصولی ہو تو اس کے حصے سے کٹوتی کر لی جائے، کیونکہ کراچی میں موجود صنعتی اور ریٹیل مرکز کی بنیاد پر وہ مطلوبہ محصولات اکٹھے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم وفاق اس معاملے میں جی ایس ٹی صوبوں کو منتقل کرنے کے حق میں نظر نہیں آتا۔ 

    دوسری جانب پلاننگ کمیشن میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (PIDE) کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید کا کہنا ہے کہ خدمات اور زراعت ملکی جی ڈی پی کا 70 فیصد حصہ ہیں، مگر صوبے ان شعبوں سے سالانہ صرف 0.8 فیصد جی ڈی پی کے برابر ٹیکس جمع کر پاتے ہیں۔

    پاکستان گورننس فورم میں مرکز اور صوبوں نے بڑی حد تک اس بات پر اتفاق کیا کہ فیڈرل ڈویژیبل پول (FDP) سے صوبوں میں وسائل کی افقی تقسیم کے لیے آبادی کو دیے گئے 82 فیصد وزن میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

     وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عمودی تقسیم ایک حساس اور ناقابلِ چھیڑ چھاڑ معاملہ ہے، تاہم آبادی کو 82 فیصد وزن دینا نظرثانی کا متقاضی ہے۔ 

    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی اس معیار پر نظرثانی کی حمایت کی جبکہ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ وسائل کی مجموعی مقدار بڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ گزشتہ 15 برسوں سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح تقریباً 10.2 فیصد پر جمود کا شکار ہے۔ ان کے مطابق وسائل میں اضافہ کیے بغیر مالیاتی عدم توازن ختم نہیں ہو سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کو ترغیب دینے والا موجودہ نظام تبدیل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ وسائل کی تقسیم کا دوسرا بڑا معیار غربت اور پسماندگی ہے، مگر 2019 سے 2025 کے درمیان غربت کی شرح 21.9 فیصد سے بڑھ کر 29 فیصد ہو گئی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      تازہ ترین

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.