تازہ تر ین

نام نہاد سپر اسٹارز کی صلاحیتیں ورلڈ کپ میں بے نقاب

کراچی:

ورلڈ کپ میں نام نہاد سپر اسٹارز کی صلاحیتیں بے نقاب ہوگئیں۔ بابراعظم، سلمان آغا، صائم ایوب سب بیٹنگ میں بری طرح ناکام رہے، شاہین آفریدی بولنگ میں توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، شاداب خان اور فہیم اشرف بطور آل راؤنڈ اپنی جگہ سے انصاف نہیں کر پائے۔

اوپنر صاحبزادہ فرحان اپنی ذمہ داری نبھانے میں کافی حد تک کامیاب رہے، عثمان طارق نے سب سے زیادہ 10 وکٹیں لیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم سپر 8 مرحلے سے رخصت ہوگئی، پلیئرز کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیں تو پاکستان کے نام نہاد سپر اسٹارز بری طرح ناکام ثابت ہوئے، سب سے زیادہ امیدوں کا محور بابراعظم تھے اور سب سے زیادہ مایوس بھی انھوں نے ہی کیا۔

بابراعظم 6 میچز کی 4 اننگز میں 91 رنز بنا سکے، انھوں نے 22.75 کی اوسط سے یہ رنز بنائے۔ بطور کپتان ناکام رہنے والے سلمان علی آغا نے مجموعی طور پر 10 کی اوسط سے محض 60 رنز اسکور کیے، جس میں ان کی بہترین کاوش 38 رنز رہی، ایک وکٹ بھی ان کے حصے میں آئی۔

صائم ایوب 6 میچز کی پانچ اننگز میں مجموعی طور پر 70 رنز بنا پائے، 14 کی واجبی اوسط کے سبب سری لنکا کے خلاف آخری سپر 8 میچ میں ڈراپ بھی کیے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain