تازہ تر ین

ایران میں مقیم پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کا آغاز کر دیا: سرفراز بگٹی

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سرحدی مقامات پر امیگریشن حکام 24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، پاکستانیوں کی ایران سے واپسی کا عمل مؤثر اور منظم بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واپس آنے والے مسافروں کو ہر ممکن سہولیات اور معاونت کی فراہمی کی ہدایات کی گئیں ہیں، اب تک 70 سے زائد پاکستانی شہری ایران سے واپس اپنے وطن پہنچ چکے ہیں۔

دریں اثناء امریکا، اسرائیل اور ایران کشیدگی کے باعث ایران سے 19 پاکستانی طالب علم تفتان پہنچ گئے ہیں۔

ڈی سی چاغی کے مطابق تمام طالب علم پاکستان ہاؤس تفتان میں خیریت سے ہیں، پاکستان پہنچنے والے تمام طلباء زاہدان میڈیکل کالج ایران میں زیر تعلیم تھے تاہم تہران سے آنے والے 19 طلباء میں 12 فی میل طالبات بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 12 طلباء کا تعلق پنجاب اور 7 کے پی سے ہے جبکہ تمام طلباء کو کوئٹہ منتقل کرنے بعد ان کے گھروں کو روانہ کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain