کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوٹم کے مطابق یہ فضائی روٹ 3 مارچ سے 31 مارچ تک صبح 9 تا دن 3 بجے کے درمیان بند رہیں گے جب کہ اس دوران کمرشل پروازوں کے لیے مخصوص فضائی روٹس مہیا نہیں ہوں گے۔





































