تازہ تر ین

ٹی20 ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل: بھارت کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 254 رنز کا ہدف

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلئے رنز کا ہدف دے دیا۔

ممبئی  میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر  بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن 89 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ شیوام دوبے نے 43 ، ایشان کشن 39، سوریا کمار یادیو 11، ہاردک پانڈیا 27 اور تلک ورما نے 21 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے  ول جیکس اور عادل راشد نے 2، 2  وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل نے نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا فائنل اتوار کو احمد آبادمیں کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain