اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کیلئے اجلاس ہوا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کفایت شعاری پالیسی پر بریفنگ دی، شرکا کو عالمی صورتحال کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی بچت، سرکاری سطح پر کفایت شعاری اقدامات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں مستحق اور غریب شہریوں کو ریلیف دینے کی تجاویز پر غور کیا گیا، شہباز شریف نے صوبوں کی مشاورت سے قومی کفایت شعاری پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔
جبکہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت وفاقی کابینہ نے 2 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔





































