تازہ تر ین

بھارت: تیندوے نے مزدور پر حملہ کر کے اس کی جان لے لی

بھارتی میڈیا کے مطا بق ریاست اتراکھنڈ کے جملا گاؤں میں تیندوے نے ایک مزدور پر حملہ کر کے اس کی جان لے لی۔

ہلاک ہونے والے شخص کا نام پرکاش لال ہے جو قریبی چیوالو گاؤں میں مستری کا کام کر رہا تھا۔

کاش لال کام ختم کرکے واپس اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ راستے میں تیندوے نے حملہ کردیا اور اسے کھینچ کر 50 میٹر دور جھاڑیوں میں لے گیا، جہاں سے اس کی لاش ملی۔

گاؤں والوں کو اس واقعے کا علم منگل کی صبح اس وقت ہوا جب جھاڑیوں سے پرکاش لال کی لاش ملی۔

حکام نے بتایا کہ پرکاش لال کو سڑک پر گھسیٹے جانے کے نشانات بھی ملے ہیں جبکہ گاؤں والوں کی جانب سے تیندوے کو پکڑنے کیلئے احتجاج بھی کیا گیا جس پر حکام کی جانب سے گاؤں والوں کو یقین دہانی بھی کروائی گئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain