تازہ تر ین

دوہزار 900 روپے کمی، فی تولہ سونا 5 لاکھ 40 ہزار 362 پرآگیا

کراچی: صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 900 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 40 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 486 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 63 ہزار 273 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 29 ڈالرز گھٹ کر 5176 ڈالرز فی اونس ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain