تازہ تر ین

ٹرمپ کے مستعفی مشیر نے ایران جنگ کی وجوہات بتا دیں

ایران جنگ کے مخالف امریکا میں انسدادِ دہشت گردی سینٹر کے سابق سربراہ جو کینٹ نے اس جنگ کی وجوہات بیان کر دیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انسدادِ دہشت گردی سابق سربراہ جو کینٹ نے انکشاف کیا ہے کہ 2004ء سے ایران کے اسلامی نظام میں ایک فتویٰ نافذ ہے، جو اسے جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکتا ہے۔

ایران جنگ کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دینے کے ایک روز بعد جو کینٹ نے امریکا کو اس تنازع میں دھکیلنے کا ذمے دار اسرائیل کو ٹھہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قریب بھی نہیں تھا

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے سابق ڈائریکٹر جو کینٹ نے پوڈکاسٹر ٹکر کارلسن کو ایک تفصیلی انٹرویو میں اپنے استعفے کی وجوہات اور جنگ سے متعلق اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے امریکا سے اس کارروائی کا فیصلہ کروایا، حالانکہ ہمیں معلوم تھا کہ اس کے نتیجے میں واقعات کا ایک سلسلہ شروع ہو گا اور ایران جوابی کارروائی کرے گا۔

ان کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کو یہ حوصلہ ملا ہوا تھا کہ وہ جنگ شروع کر سکتے ہیں اور امریکا کو اس پر ردعمل دینا ہی پڑے گا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain