تازہ تر ین

عمران خان نے اپنے بچوں کو بتایا ہے انکی آنکھ میں تھوڑی بہت بہتری ہے: بہن علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے بچوں کو بتایا ہے انکی آنکھ میں تھوڑی بہت بہتری ہے۔

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کروائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے بتایا کہ متاثرہ آنکھ میں تھوڑی بہت بہتری آئی ہے اور  ان کی آنکھ میں تھوڑی بہت بہتری ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھاکہ ہمیں خدشہ ہے بانی پی ٹی آئی کی دوسری آنکھ متاثر نہ ہو، ہمیں نہیں معلوم کیا علاج ہورہا ہے کتنی بہتری ہوئی ہے، حکومت چھپ چھپا کر بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کردیتی ہے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور وکلا کو پولیس نے آج بھی اڈیالہ جیل کے باہر گورکھ پور ناکے پر روک لیا جس پر انہوں نے دھرنا بھی دیا۔

اُدھر جیل میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں 25منٹ تک جاری رہی اور بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی سے متاثرہ آنکھ کے حوالے سے دریافت کیا۔

جیل ذرائع نے بتایاکہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے عید پر ٹیلیفونک گفت گو پر بھی بات چیت کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain