تازہ تر ین

ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن کی لاہورکے اسپتال میں کامیاب سرجری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور کے مقامی اسپتال میں کمر کی کامیاب سرجری ہوئی۔

ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن کو کمر میں گلٹی کی شکایت تھی، مائیک ہیسن نے نیوزی لینڈ کی بجائے لاہور میں علاج کرانےکو ترجیح دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مائیک ہیسن کی کامیاب سرجری کی، ڈاکٹرز نے مائیک ہیسن کو دو ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مائیک ہیسن علاج کے بعد واپس نیوزی لینڈ جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain