(اسرار خان) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 208 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 245 زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق 208 ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 245 زخمی ہوئے،، جن میں سے102 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ143 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔




































