شازیہ مری نے کہا عمران خان کے صاحبزادے کا جی ایس پی پلس پر بیان افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔
جی ایس پی پلس جیسے حساس معاملے پر غیر سنجیدہ گفتگو قومی مفاد کے خلاف ہے، ایسے بیانات سے پاکستان کی برآمدات اور عالمی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔قومی مفاد اور لاکھوں لوگوں کے روزگار کو سیاست کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔
مشکل وقت میں صدر آصف علی زرداری نے “پاکستان کھپے”کا نعرہ لگا کر اتحاد کا پیغام دیا۔آج ذاتی سیاست کیلئے ایسے بیانات دینا قابل مذمت ہے۔عمران خان کے صاحبزادے پاکستان میں نہیں رہتے مگر ہم اور ہمارے بچے یہیں رہتے ہیں ۔اس ملک کی ساکھ ہمارے لیۓ سب کچھ ہے۔





































