ملک اشرف:سیشن جج شوکت کمال 60 سال کی عمر مکمل ہونے پر کل اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
شوکت کمال اس وقت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
وہ 29 مارچ 1966 کو جہلم کے علاقے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 5 اکتوبر 2009 کو بطور جوڈیشل آفیسر عدلیہ میں شمولیت اختیار کی اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث مختلف عدالتی عہدوں پر خدمات انجام دیں۔
شوکت کمال کو 8 جنوری 2018 کو سیشن جج کے عہدے پر ترقی دی گئی، جبکہ وہ ستمبر 2025 سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال کے عہدے پر تعینات تھے۔
اپنے عدالتی کیریئر کے دوران انہوں نے مختلف اضلاع میں خدمات انجام دیں اور کئی اہم مقدمات کے فیصلے کیے۔ ان کی ریٹائرمنٹ پر عدالتی حلقوں کی جانب سے ان کی خدمات کو سراہا جا رہا ہے۔




































