یورپی یونین نے روس پر الزام عائد کیا ہےکہ وہ مشرق وسطیٰ جنگ میں امریکی افواج کو نشانہ بنانے کے لیے ایران کی مدد کررہا ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف نے کہا کہ روس خطے میں امریکی اہداف اور پڑوسیوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایران کو ناصرف خفیہ معلومات فراہم کررہا ہے بلکہ اسے ڈرون کے ذریعے سپورٹ کر رہا ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر امریکا مشرق وسطیٰ میں جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے تو روس پر دباؤ ڈالے کہ وہ ایران کی مدد ناکرے۔
خارجہ پالیسی چیف نے مزید کہا کہ جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس میں امریکی وزیرخارجہ روبیو کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا جائے گا۔




































