ورلڈ کپ اور پرو ہاکی لیگ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں مزید دو افراد کی شمولیت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیم کے نئے مینیجر اور کوچز کے لیے مختلف ناموں پر غور جاری ہے، منظور الحسن سینئر مینیجر کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اولمپئن حنیف خان اور شہناز شیخ کا نام بھی مینیجر کے لیے زیر غور ہے، جب کہ خواجہ جنید ہیڈکوچ کے عہدے پر برقرار رہیں گے، اولمپئن سلمان اکبر اور عدنان ذاکر کا نام کوچ کے لیے زیرغور ہے، گول کیپر سلمان اکبر اور عدنان ذاکرسالوں سے یورپ میں کوچنگ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پرو لیگ کا اگلا مرحلہ اور ورلڈ کپ بھی یورپ میں ہوگا، پرو لیگ کا تیسرا مرحلہ جون میں بیلیجم میں ہوگا، پرو لیگ کے لیے پاکستان ٹیم جون میں بیلجیئم اور اسپین سے 2۔2 میچز کھیلے گی۔





































