تازہ تر ین

امریکی صدر ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کے خواہاں، امریکی اخبار کا دعویٰ

پاکستان کی کوششیں کام کرگئیں،مشرق وسطیٰ میں جنگ ختم ہونے کی امیدپیدا ہوگئی۔

 

امریکی اخبار نے صدرٹرمپ کی جانب سے جلد ایران جنگ ختم کرنے کا دعویٰ کردیا،وال اسٹریٹ جنرل نے لکھا کہ صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز کھولے بغیر ہی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔

 

امریکی اخبارنے ٹرمپ انتظامیہ کے ایک عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے مشیروں کوبتا دیا کہ وہ آبنائے ہرمز کھولے بغیر ہی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، آبنائے ہرمز کھولنے کا پیچیدہ آپریشن بعد میں کیا جائےگا۔

 

امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ اور ان کے معاونین نے اندازہ لگایا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کا مشن اس جنگ کو 4 سے 6 ہفتوں تک آگے بڑھا دے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain