تازہ تر ین

ایم ڈی کیٹ کا امتحان اب ایف ایس سی رزلٹ کے چھ روز بعد ہوگا

حکومت نے  ایف ایس سی کے 6 دن بعد ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے نظام میں بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال سے ایم ڈی کیٹ کا امتحان ایف ایس سی کے نتائج کے  6 روز بعد شروع کیا جائے گا۔

 

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا س کے بعض نمائندوں سے  گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے داخلہ پالیسی میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، جس پر عمل درآمد آئندہ انٹرمیڈیٹ نتائج کے ساتھ ہی شروع ہو جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایف ایس سی کے نتائج اور ایم ڈی کیٹ امتحان کے درمیان 4 سے 6 ماہ کا  وقفہ ہوتا تھا، جس سے اکیڈمیاں تیاری کروانے کے لئے لاکھوں روپے وصول کرتی تھیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ امیر گھرانوں کے بچے تو مہنگی کوچنگ حاصل کر لیتے ہیں،  لیکن مصطفیٰ کمال کے بقول  متوسط طبقے کے طلبہ اس سہولت سے محروم رہ جاتے ہیں۔

مصطفٰی کمال کے مطابق نئے فیصلے سے ناصرف طلبہ کو  دو مرتبہ امتحان کی تیاری کے بوجھ سے بھی نجات ملے گی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ادویہ سازی کے لیے ضرورت کے مطابق خام مال کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ نرسنگ کونسل کا معاملہ بھی حل ہو چکا ہے اور کونسل فعال طور پر کام کر رہی ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain