ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ اور فرانس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ اوردیگر ممالک امریکا سے جیٹ فیول خریدیں ورنہ ہمت کر کے ہرمز جا کر تیل حاصل کرلیں امریکا اب مدد نہیں کرے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے ایران کی حکومت گرانے میں شامل ہونے سے انکار کیا جبکہ فرانس فوجی سامان اسرائیل لے جانے والے طیاروں کو فضائی حدود سے گزرنے نہیں دے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ فرانس ایران کے قصاب کے حوالے سے بہت غیر مددگار رہا،یاد رکھیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی وجہ سے جیٹ فیول حاصل نہ کرنے والے ممالک کے لیے تجویز ہے، برطانیہ اور دیگر امریکا سے جیٹ فیول خریدیں، ہمارے پاس وافر مقدار موجود ہے ، ورنا ہمت پیدا کریں، آبنائے کی طرف جائیں اور فیول حاصل کر لیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اب ہر ملک کی مدد نہیں کرے گا، آپ کو خود لڑنا سیکھنا ہوگا، امریکا اب آپ کی مدد کے لیے موجود نہیں ہو گا، بالکل اسی طرح جیسے آپ ہمارے ساتھ نہیں تھے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران بنیادی طور پر تباہ ہو چکا ہے، مشکل حصہ مکمل ہو چکا ہے، جا کر اپنا تیل خود حاصل کریں۔






































