تازہ تر ین

کیا حمزہ شہباز پنجاب میں مریم نواز کے ساتھ کام کر سکیں گے؟

عام انتخابات کے بعد یہ آثار تو سامنے آ چکے ہیں کہ مسلم لیگ ن وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔ پارٹی کی طرف سے وزیراعظم اور وزیراعلٰی پنجاب کے لیے شہباز شریف اور مریم نواز کی نامزدگی بھی کر دی گئی ہے۔
تاہم پارٹی قیادت میں متحرک رہنے والے اور ماضی میں نواز شریف کے جانشین سمجھے جانے والے حمزہ شہباز موجودہ صورت حال میں مکمل طور پر خاموش
حالیہ سیاسی منظر نامے سے بات مکمل طور پر واضح ہو چکی ہے کہ نواز شریف کی سیاسی جانشین اب صرف مریم نواز ہیں۔ ایسے میں سیاسی مبصرین یہ سوال اُٹھا رہے ہیں کہ حمزہ شہباز کا سیاسی مستقبل کیا ہو گا؟
ماضی میں حمزہ شہباز پنجاب کے وزیراعلٰی اور اپوزیشن لیڈر بھی رہے ہیں۔ پارٹی کے اندر بھی ان کی گرفت پنجاب خاص طور پر لاہور کی حد تک بہت مضبوط رہی ہے تاہم اب ایسی صورت حال آ چکی ہے کہ ان کے قریبی رفقا کے مطابق وہ صورت حال سے زیادہ خوش نہیں ہیں۔
 نے حمزہ شہباز کے بہت قریبی ساتھیوں سے اس حوالے بات چیت کی ہے۔ ان میں سے ایک نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’حمزہ شہباز اپنے آپ کو لیفٹ الون محسوس کرتے ہیں اور وہ اگلے سیاسی منظر نامے میں پنجاب میں اپنا کوئی کردار نہیں دیکھ رہے ہیں۔ ہم نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ وفاقی حکومت میں اپنے لیے کوئی راستہ نکالیں کیونکہ وہ اپنے والد کے ساتھ کام کرنے میں اب بہتر محسوس کرتے ہیں۔‘
خیال رہے کہ حمزہ شہباز نے لاہور سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستیں جیتی ہیں۔ ان کے قریبی دوست نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ حمزہ شہباز کا مزاج جارحانہ نہیں ہے لیکن انہوں نے پارٹی کے لیے ماضی میں بہت محنت کی ہے۔ جس کے ثمرات ہر کسی کو پتا ہیں۔
’ہمیں تو اب بھی لگتا ہے کہ ان انتخابات میں اگر پولنگ ڈے کی ذمہ داری ان کے پاس ہوتی تو ن لیگ کا وہ ووٹر جو نکل نہیں سکا اس کو نکالنا آسان ہوتا۔ بہرحال اب جو ہونا تھا ہو گیا ہے لیکن ایک بات طے ہے کہ حمزہ شہباز پنجاب کی بننے والی حکومت میں اپنے لیے کسی قسم کی وزارت یا کسی دوسرے کردار میں دلچسپی نہیں رکھتے۔‘
یاد رہے کہ پنجاب میں عثمان بزدار دور میں حمزہ شہباز اپوزیشن لیڈر تھے اور ان کا زیادہ تر وقت جیل میں گزرا اسمبلی اجلاسوں میں شرکت کے لیے اس وقت کے سپیکر پرویزالٰہی ان کو اجازت نامہ جاری کرتے تھے۔
ہیں

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain