کراچی: ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر نےکہا ہےکہ موسمیاتی پیرامیٹرز مغربی ہواؤں کے سسٹم کے زیراثر بارشوں کیلئے سازگار ماحول پیدا کررہے ہیں۔
انجم نذیر کے مطابق اب تک کراچی میں اپریل میں سب سے زیادہ بارش 1985 میں ریکارڈ ہوئی، 2 اپریل 1985 کو کراچی میں 37 ملی میٹر بارش دیکھی گئی۔
ترجمان محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 6 سے 7 سال سے ملک میں موسمی پیٹرن بدل رہے ہیں، گزشتہ سال کراچی میں اپریل میں بارش نہیں ہوئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عام طور پر مغربی ہواؤں کے سسٹم کے اثرات ملک کے شمالی علاقے میں زائد رہتے تھے، کچھ موسمیاتی پیرامیٹرز مغربی ہواؤں کے سسٹم کے زیراثر بارشوں کیلئے سازگار ماحول پیدا کررہے ہیں۔





































