تازہ تر ین

فخر زمان کی اپیل مسترد، پی ایس ایل میں دو میچز کی پابندی برقرار

فخرزمان پر بال ٹیمپرنگ پر 2 میچز کی پابندی لگائی گئی تھی

پاکستان سپر لیگ 11 کی ٹیکنیکل کمیٹی نے لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان کی جانب سے دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے ان پر عائد 2 میچز کی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں میچ ریفری روشن ماہنامہ نے گیند کی حالت تبدیل کرنے کے الزام پر فخر زمان کو سزا سنائی تھی۔ اس واقعے پر انہیں لیول 3 خلاف ورزی کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

فخر زمان نے میچ ریفری کے فیصلے کے خلاف پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی سے رجوع کیا تھا، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کمیٹی نے اپیل مسترد کرتے ہوئے میچ ریفری کا فیصلہ برقرار رکھا۔

پی سی بی کے مطابق 3 رکنی ٹیکنیکل کمیٹی نے سماعت کے دوران دونوں فریقین کا مؤقف سنا۔ کمیٹی میں پروفیسر جاوید ملک، ڈاکٹر ممریز نقشبندی اور سید علی نقی شامل تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain