بھارت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہنے غیرملکی شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں غیرملکی ڈیجیٹل کری ایٹر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی میں ملبوس کیرالہ کے شاپنگ مال میں مقامی لوگوں سے سوال کررہا ہے کہ کیا بھارت میں یہ جرسی پہننے والے کو کسی پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے؟
جواب میں مقامی شخص نے کہا کہ اس جرسی کو پہننے سے ہر کسی کو نہیں لیکن کچھ لوگوں کو مسئلہ ہوسکتا ہے۔
مقامی شخص نے مزید کہا کہ کچھ لوگ یہ سمجھ سکتے ہیں کہ آپ پاکستان سے آئے ہیں، کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو پاکستانی کرکٹرز کو بھارت میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھنا ہی نہیں چاہتے، کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں پاکستان کے گانے بھی پسند نہیں ہیں۔






































