تازہ تر ین

ایسٹر کے موقع پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے فول پروف سکیورٹی انتظامات

 گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے موقع پر پنجاب میں مسیحی برادری کی عبادات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق مسیحی عبادت گاہوں میں عبادات کے دوران ورچوئل پٹرولنگ اور ورچوئل ہولڈ اپ کے انتظامات کئے گئے ہیں، گرجا گھروں کے اطراف، مرکزی راستوں اور حساس پوائنٹس کی مؤثر سرویلنس کو یقینی بنایا گیا ہے، لاہور میں 42 اہم مقامات پر سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مؤثر اور مسلسل نگرانی جاری ہے۔

سیف سٹی کنٹرول رومز میں اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی اور جدید اینالیٹکس سسٹم کے ذریعے 24 گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ مشکوک سرگرمیوں یا غیر معمولی نقل و حرکت پر فیلڈ فورس کو فوری الرٹس اور انٹیلیجنس سپورٹ فراہم کی جاتی ہے۔

ایسٹر کے موقع پر پارکس، تفریحی مقامات اور شہری مراکز کی بھی خصوصی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

ترجمان سیف سٹیز  نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ سیف سٹی کی اولین ترجیح ہے اور مسیحی برادری پاکستان میں بھی اپنے مقدس تہوار کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain