تازہ تر ین

ہم آسانی سے آبنائے ہرمز کھول سکتے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (3 اپریل 2026): ایران کے خلاف جنگ کا فوری حل تلاش کرنے کیلیے دباؤ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے متعلق حیران کن بیان دے دیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے مذکورہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کی انتظامیہ پر ایران کے خلاف جنگ کا فوری حل تلاش کرنے کیلیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ تھوڑے سے مزید وقت کے ساتھ ہم آسانی سے آبنائے ہرمز کو کھول سکتے ہیں، وہاں سے تیل لے سکتے ہیں اور اس سے بے پناہ دولت کما سکتے ہیں۔

امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں سے شروع ہونے والی اس جنگ کو تقریباً پانچ ہفتے گزر چکے ہیں۔ ایران میں جاری یہ جنگ پورے خطے میں افراتفری پھیلا رہی ہے اور مالیاتی منڈیوں کو شدید متاثر کر رہی ہے جس کی وجہ سے ٹرمپ پر تنازع کا فوری حل نکالنے کیلیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔

فروری کے آخر میں شروع ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران نے مؤثر طریقے سے آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے۔ یہ ایک اہم آبی گزرگاہ ہے جہاں سے دنیا بھر میں تیل کی مجموعی کھپت کا تقریباً پانچواں حصہ گزرتا ہے۔

توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اس راستے کو دوبارہ کھولنا دنیا بھر کی حکومتوں کیلیے اولین ترجیح بن گیا ہے۔

بدھ کی رات اپنی تقریر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سویلین پاور پلانٹس کے خلاف اپنی دھمکیاں دہرائیں اور دشمنی ختم کرنے کیلیے کوئی واضح ٹائم لائن فراہم نہیں کی۔

اس کے جواب میں ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے عزم کا اظہار کیا گیا اور اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain