تازہ تر ین

شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں شاہ محمود قریشی کی نو مئی کے دو مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 7 مئی تک توسیع کر دی، جبکہ پراسکیوشن کو مقدمات کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ پیش ہوئے، تاہم اے ٹی سی جج ارشد جاوید کے تبادلے کے باعث کیس میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو جیل حکام کی جانب سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر ان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں بحال ہوئی تھیں۔

یہ مقدمات تھانہ گلبرگ اور جناح ہاؤس سے متعلق واقعات پر درج کیے گئے تھے، جن میں نو مئی کے پرتشدد واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain