تازہ تر ین

پنجاب :مفت سفری سہولت کا ایک بڑا منصوبہ تیار

  پنجاب میں عوام کو فوری ریلیف دینے کے لیے مفت سفری سہولت کا ایک بڑا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کرائے پر بسیں حاصل کر کے مفت ٹرانسپورٹ سروس چلانے کی تیاری کر رہی ہے، جس کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کو پورا کرنا ہے۔

منصوبے کے تحت ابتدائی مرحلے میں ایک ہزار نان اے سی بسیں چلانے کا پلان تیار کیا گیا ہے، جو پنجاب بھر میں عوام کو سہولت فراہم کریں گی۔

فی کلومیٹر بس کا خرچ 309 روپے 47 پیسے تک آ رہا ہے، جس میں ایندھن، عملے کی تنخواہیں، مرمت اور ٹول ٹیکس سمیت تمام اخراجات شامل ہیں۔ ایک بس پر یومیہ لاگت 61 ہزار 894 روپے سے زائد بنتی ہے، جبکہ ایک ہزار بسوں پر روزانہ خرچ 6 کروڑ 18 لاکھ روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ ماہانہ بنیادوں پر اس منصوبے کے اخراجات تقریباً ایک ارب 85 کروڑ 68 لاکھ روپے تک ہونے کا تخمینہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کرائے پر حاصل کی جانے والی بسیں بغیر منافع صرف عوامی سہولت کے لیے چلائی جائیں گی تاکہ شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کی حتمی منظوری اور نفاذ سے قبل مالی معاملات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ اس سروس کو پنجاب بھر میں متعارف کرانے کی تیاری مکمل کی جا رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain