پنجاب میں موٹر بائیک رجسٹریشن فیس چارجز ختم کردی گئی ہے، ،رجسٹرڈ بائیک کو 2000 روپے ماہانہ سبسڈی دی جائیگی جبکہ رجسٹرڈ بائیک کو 20 لیٹر پٹرول، فی لیٹر 100روپے سبسڈی کیساتھ ملے گا۔
وزیر اعلی مریم نواز نے ایکس میسج میں پنجاب کے عوام کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پنجاب بھر میں موٹر بائیک رجسٹریشن فیس چارجز ختم کر دئیے گئے ہیں، موٹر بائیک ٹرانسفر فیس بھی معاف کر دی گئی ہے-
اس کے علاوہ ہر رجسٹرڈ بائیک کو 2000 روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی، رجسٹرڈ بائیک کو ماہانہ 20لیٹر پٹرول پر سبسڈی دی جائے گی -رجسٹرڈ بائیک کو 20لیٹر پٹرول فی لیٹر 100روپے سبسڈی کے ساتھ ملے گا ۔
رجسٹرڈ موٹربائیک مالکان کے لئے ریلیف پیکیج کا فوری آغاز کردیا گیا ہے، رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالکان کوفیول سبسڈی حاصل کرنے کے طریقہ کار کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔
فیول سبسڈی کے لئے موٹر بائیک مالکان ہیلپ لائن 1000پر کال کرسکتے ہیں، رجسٹرڈ موٹربائیک مالکان فیول سبسڈی کے لئے پلے سٹور پر موبائل ایپ ”مریم کو بتائیں” استعمال کرسکتے ہیں –
فیول سبسڈی کے لئے ویپ پورٹل https://mkb.punjab.gov.pkپر بھی اپلائی کرسکتے ہیں





































