تازہ تر ین

15 دن میں بہت بڑا سرمایہ پاکستان واپس آنے والا ہے، قیصر شیخ کا دعویٰ

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ 15 دن میں بہت بڑا سرمایہ پاکستان واپس آنے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا اس وقت شدید بحران کی زد میں ہے اور جاری جنگ اب اپنے چھٹے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ جنگ مزید دو ہفتوں سے زیادہ نہیں چلے گی، جنگ ختم ہوتے ہی عالمی حالات اور معیشت تیزی سے بہتری کی طرف گامزن ہوں گے۔

قیصر احمد شیخ نے انکشاف کیا کہ حکومت کو سخت معاشی حالات کے باعث ترقیاتی پروگرام کے فنڈز میں سے 100 ارب روپے مجبوراً کم کرنا پڑے، یہ کٹوتی مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت نے گزشتہ روز موٹر سائیکل سواروں کو مہنگے پیٹرول کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی رعایت دی ہے، اس اقدام کا مقصد عام آدمی پر بوجھ کم کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے ایک بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ اگلے 15 دن کے اندر بہت بڑا سرمایہ پاکستان واپس آنے والا ہے، جس سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain