آئیوری کوسٹ میں پاکستان کی خواتین فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فیفا سیریز میں پاکستانی ٹیم نے اختتامی میچ میں میزبان ٹیم کو دو صفر سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
قومی خواتین کھلاڑیوں نے مضبوط حریف کا بھرپور مقابلہ کیا۔ گول کیپر زیانا جیو راج نے کئی یقینی گول بچائے۔ میچ میں پاکستان کی کھلاڑی انمول ہیرا کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔
سیریز میں پاکستان نے ترک اینڈ کیکوس کو 8 صفر سے شکست دی تھی اور موریطانیہ کے خلاف میچ میں ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔
آئیوری کوسٹ کے خلاف میچ کے بعد ہیڈ کوچ عدیل رزکی نے کہا کھلاڑیوں نے میدان میں بہترین ڈسپلن اور اسٹرکچر کا مظاہرہ کیا۔ مشکل مقابلے ہمارے لیے سیکھنے کا بہترین موقع ہیں، جتنا زیادہ مضبوط ٹیموں کے خلاف کھیلیں گے، کھیل میں اتنی بہتری آئے گی۔






































