Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Trending
    • اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
    • مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
    • قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
    • سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
    • مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
    • آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
    • معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
    • صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • سنڈے میگزین
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Khabrain Group Pakistan
    Home»کھیل»بابر اعظم ہمیشہ سے ورلڈ کلاس پلیئر رہے ہیں: اظہر محمود
    کھیل

    بابر اعظم ہمیشہ سے ورلڈ کلاس پلیئر رہے ہیں: اظہر محمود

    Khabrain NewsBy Khabrain Newsاپریل 20, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(20 اپریل 2026): پشاور زلمی کے اسسٹنٹ اور بولنگ کوچ اظہر محمود نے کپتان بابر اعظم کی حالیہ فارم اور بیٹنگ صلاحیتوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کارکردگی کبھی اتنی بری نہیں رہی جتنا اسے بنا کر پیش کیا جاتا رہا ہے۔

    کراچی میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر محمود کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے ماضی میں اتنا اسکور کر رکھا ہے کہ اب لوگوں کو ان کے 30 یا 35 رنز بھی کم لگتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بابر روایتی کرکٹ شاٹس کھیلنے والے کھلاڑی ہیں، وہ "مار دھاڑ” پر یقین نہیں رکھتے۔ آج انہوں نے کوئٹہ کے خلاف آؤٹ اسٹینڈنگ کرکٹ کھیلی اور ٹیم کے تمام اراکین کی خواہش تھی کہ وہ اپنی سنچری مکمل کریں۔

    اظہر محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت 180 یا 190 کے اسٹرائیک ریٹ والا کوئی کھلاڑی موجود نہیں ہے، تاہم بابر اعظم وہ کھلاڑی ہیں جو بیٹنگ میں تسلسل فراہم کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بیچ میں بابر کو درست طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا تھا، لیکن وہ ہمیشہ سے ایک ورلڈ کلاس پلیئر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی رہے گے۔

    اظہر محمود نے پشاور زلمی کے اسکواڈ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شیڈول کو مدنظر رکھ کر ٹیم تیار کی ہے۔ ہماری بینچ اسٹرینتھ کافی مضبوط ہے اور ہمیں اندازہ ہے کہ لاہور میں ہمیں کیسی وکٹیں ملیں گی۔

    انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کو صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Khabrain News

    Related Posts

    آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

    مئی 27, 2026

    ہراسانی کا الزام، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ڈائریکٹر کو عہدے سے برطرف کردیا

    مئی 26, 2026

    محمد رضوان کو ڈراپ کرنے کے حوالے سے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اہم بیان سامنے آگیا

    مئی 26, 2026

    Comments are closed.




    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.