جاپان میں مسلسل کم ہوتی شرحِ پیدائش نے صارفین کی منڈی کا رخ بدل دیا ہے، جہاں 15 سال سے کم عمر بچوں کے مقابلے میں پالتو جانوروں کی تعداد 20 لاکھ سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔
بچوں کی مصنوعات کی طلب میں کمی کے باعث کئی کمپنیاں اب اپنی توجہ تیزی سے بڑھتی ہوئی پالتو جانوروں کی نگہداشت کی صنعت کی جانب منتقل کر رہی ہیں۔ جو کمپنیاں پہلے بچوں کے لیے سٹرولر، کیریئر اور ڈائپر بناتی تھیں، اب وہ کتوں اور بلیوں کے لیے اسی نوعیت کی مصنوعات تیار کر رہی ہیں۔

