لاہور(سپورٹس ڈیسک )سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی سیر یز 2-1 سے جیتنے کے بعد پاکستان کے معاذ صداقت اور سلمان مرزا نے آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کر لی۔بلے بازوں کی رینکنگ میں معاذ صداقت سب سے بڑے موورز میں شامل رہے جنہوں نے مسلسل 2 نصف سینچریاں اسکور کیں جن میں دوسرے ٹی 20 میں شاندار 96 رنز بھی شامل ہیں۔ نوجوان ٹاپ آرڈر بلے باز 187 درجے ترقی کے ساتھ 533 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 45 ویں نمبر پر آ گئے۔پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان 883 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں اور دوسرے نمبر پر موجود بھارت کے ابھیشیک شرما کے قریب پہنچ رہے ہیں جبکہ ایشان کشن بدستور سرفہرست ہیں۔اوپنر صائم ایوب 4 درجے تنزلی کے ساتھ 550 پوائنٹس کے ساتھ 42 ویں نمبر پر چلے گئے۔ سابق کپتان بابر اعظم 3 درجے گر کر 48 ویں اور حسن نواز بھی تین درجے گر کر 51 ویں نمبر پر آ گئے۔سلمان علی آغا 8 درجے تنزلی کے ساتھ 520 پوائنٹس کے ساتھ 56 ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ تجربہ کار بلے باز فخر زمان ایک درجے ترقی کے ساتھ 473 پوائنٹس کے ساتھ 81 ویں نمبر پر آ گئے۔بالرز کی رینکنگ میں پاکستان کے اسپنر ابرار احمد ٹاپ تھری سے باہر ہو گئے اور 695 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلے گئے۔افغانستان کے راشد خان بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا دوسرے نمبر پر آ گئے۔ انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے نمایاں ترقی کی اور 9 درجے ترقی کے ساتھ 635 پوائنٹس کے ساتھ 14 ویں نمبر پر آ گئے۔اسپنر محمد نواز چھ درجے تنزلی کے ساتھ 626 پوائنٹس کے ساتھ 18 ویں جبکہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی چار درجے تنزلی کے ساتھ 40 ویں نمبر پر چلے گئے۔دیگر بولرز میں سفیان مقیم 3 درجے تنزلی کے ساتھ 53 ویں جبکہ آل رانڈر صائم ایوب 8 درجے ترقی کے ساتھ 54 ویں نمبر پر آ گئے۔ عثمان طارق چار درجے تنزلی کے ساتھ 67 ویں جبکہ شاداب خان تین درجے ترقی کے ساتھ 74 ویں نمبر پر آ گئے۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان مْقروض ممالک کے گروپ کو سربراہ مقرر وفاقی حکومت کے ذمہ 82 ہزار 953 ارب روپے واجب ا لادا
- مارکو روبیو 17تا 22 اکتوبر بھارت و ازبکستان کا دورہ کریں گے
- گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ’NFC میں حصہ دیا جائے:وزیراعلیٰ امجدحسین
- پاکستان کثیر جہتی نظام علاقائی تعاون میں فعال کردار ادا کر رہا وزیر خزانہ
- ایک مخصوص جماعت کی ہر خبر اور پراپیگنڈا جھوٹ پر مبنی : عظمیٰ بخاری
- مریم نواز نے لائو سٹاک کارڈ فیز ٹو کا افتتاح کر دیا
- بینکاک :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے وفد کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
- اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری حمزہ شہباز سے گفتگو کررہے ہیں۔
- فیلڈ مارشل سے وزیر داخلہ کی ملاقات پاک روس سیکورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق
- صدرآصف علی زرداری کو فرانس سعودی عرب کے نامزد سفیروں نے اپنی اسناد سفارت پیش کردیں
- راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف مصافحہ کررہے ہیں۔
- لیاقت علی خان کا75واں یوم شہادت کل منایا جائے گا
- پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
- اراکین کی جانب سے 23 سرکاری گاڑیاں دبائے جانے کا انکشافPTI
- آئینی عدالت، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
- پاکستان اور روس کا مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- دہشت گردی کا مقابلہ پوری سنجیدگی اور عزم کیساتھ کرنا ہوگا: فیصل کریم کنڈی
- اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی اور روسی وزیر داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف ایم او یوکی دستاویزات پر دستخط کررہے ہیں۔
- پٹرول 1.20 روپے مہنگا ڈیزل 17 پیسے سستا
- پاکستان عمان کے درمیان 5 معاہدوں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
