Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مارکو روبیو 17تا 22 اکتوبر بھارت و ازبکستان کا دورہ کریں گے
    • گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ’NFC میں حصہ دیا جائے:وزیراعلیٰ امجدحسین
    • پاکستان کثیر جہتی نظام علاقائی تعاون میں فعال کردار ادا کر رہا وزیر خزانہ
    • ایک مخصوص جماعت کی ہر خبر اور پراپیگنڈا جھوٹ پر مبنی : عظمیٰ بخاری
    • مریم نواز نے لائو سٹاک کارڈ فیز ٹو کا افتتاح کر دیا
    • بینکاک :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے وفد کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
    • اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری حمزہ شہباز سے گفتگو کررہے ہیں۔
    • فیلڈ مارشل سے وزیر داخلہ کی ملاقات پاک روس سیکورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • صدرآصف علی زرداری کو فرانس سعودی عرب کے نامزد سفیروں نے اپنی اسناد سفارت پیش کردیں
    • راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف مصافحہ کررہے ہیں۔
    • لیاقت علی خان کا75واں یوم شہادت کل منایا جائے گا
    • پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
    •  اراکین کی جانب سے 23 سرکاری  گاڑیاں دبائے جانے کا انکشافPTI
    • آئینی عدالت، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
    • پاکستان اور روس کا مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • دہشت گردی کا مقابلہ پوری سنجیدگی اور عزم کیساتھ کرنا ہوگا: فیصل کریم کنڈی
    • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی اور روسی وزیر داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف ایم او یوکی دستاویزات پر دستخط کررہے ہیں۔
    • پٹرول 1.20 روپے مہنگا ڈیزل 17 پیسے سستا
    • پاکستان عمان کے درمیان 5 معاہدوں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
    • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن رفقا کی فہرست جیل حکام کو جمع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دہشت گردی کا مقابلہ پوری سنجیدگی اور عزم کیساتھ کرنا ہوگا: فیصل کریم کنڈی

    By Khabrain Newsاکتوبر 15, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور(آئی این پی )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ پوری سنجیدگی اور
    عزم کے ساتھ کرنا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم سب نے متحد ہو کر لڑنی ہے۔وہ پشاور میں پولیس شہدا کے لواحقین میں پلاٹ الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج یہاں گورنر کی حیثیت سے نہیں بلکہ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہونے آیا ہوں، شہدا ہمارے ہیرو ہیں، انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے شہدا کی قربانیوں کا متبادل نہیں دے سکتے، لیکن آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، صوبے کے عوام، پاک فوج اور پولیس سمیت دیگر اداروں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، آج ہم شہدا کی قربانیوں کی بدولت یہاں کھڑے ہی۔گونر خیبرپختونخوا نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ کرنا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم سب نے متحد ہو کر لڑنی ہے، محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے گاڑیاں فراہم کیں۔ انہوں نے کہا پورے صوبے کو پولیس کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، صوبے کے ترقیاتی فنڈز ختم کر سکتے ہیں۔ پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ، دوسرے صوبوں کی تنخواہوں کے برابر کر دیا ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کے تعاون سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے موثر حکمت عملی بنانا ہے، وفاقی وزیر داخلہ کا شکر گزار ہوں، وفاق صوبے کے ساتھ ہے۔ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد پولیس کے شہدا پیکج میں اضافے سمیت بچوں کی تعلیم اور شادی کے لیے مالی معاونت کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ گورنر کے پی کے نے کانسٹیبل سے ڈی آئی جی رینک شہید پیکج میں ایک کروڑ سے ڈیڑھ کروڑ روپے اضافے کا اعلان کیا جبکہ شہدا کے خاندانوں کے لئے گھر خریدنے کے لیے کیش پیکج کا اعلان بھی کیا۔گورنر نے پولیس اہلکاروں کے بچوں یا والدین کو قتل کرنے پر بھی مالی معاونت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ روپے فیملی افراد کو ٹارگٹ کرنے پر دیں گے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      مارکو روبیو 17تا 22 اکتوبر بھارت و ازبکستان کا دورہ کریں گے

      گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ’NFC میں حصہ دیا جائے:وزیراعلیٰ امجدحسین

      پاکستان کثیر جہتی نظام علاقائی تعاون میں فعال کردار ادا کر رہا وزیر خزانہ

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.