بینکاک(نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کثیرجہتی نظام سے پاکستان کی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان علاقائی تعاون میں فعال کردار اداکررہاہے اورمستقبل میں بھی یہ کرداراداکرنے کیلئے تیارہے۔وہ بنکاک میں عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان میناپ کے اجلاس میں شرکت کے موقع پرگفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے پاکستان کی معاشی پیش رفت اور علاقائی چیلنجز پر اظہار خیال کیا۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ مالیاتی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے، مسلسل تین سال بنیادی مالیاتی سرپلس حاصل کیا گیا ہے اور معاشی شرح نمو 3.7 فیصد رہی ہے۔دریں اثناء وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے بدھ کو امریکی محکمہ خارجہ کے سفیر یون نے ملاقات کی جس دوران دوطرفہ معاشی تعاون بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں تجارتی فریم ورک معاہدے پر پیش رفت اور امریکا سے درآمدات میں اضافے کے ذریعے توانائی کے ذرائع میں تنوع لانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ خزانہ نے ایندھن کی مسلسل فراہمی برقرار رکھنے اور معاشی طورپرکمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پرروشنی ڈالی ۔انسدادِ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے انتظامات، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق پیش رفت اور امریکی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن و ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے ذریعے منصوبوں کی مالی معاونت پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیرِ خزانہ نے ریکو ڈک منصوبے، اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون، منصوبے کی سلامتی اور نجی سرمایہ کاری کے مواقع پرتفصیل سے روشنی ڈالی۔ملاقات میں بوئنگ طیاروں کی خریداری اور مالی معاونت، ہوا بازی سے متعلق منظوریوں، ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ جاتی نظام اور ترسیلاتِ زر اور یورو بانڈز کے ٹوکنائزیشن کے ممکنہ استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔قبل ازیںوفاقی وزیرِ برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے بدھ کو ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے نمائندوں سے ملاقات کی جس دوران پاکستان کی معاشی پیش رفت اور خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کے امکانات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پرہونے والی ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے ستمبر میں بانڈ کے کامیاب اجرا، سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پیش رفت پرروشنی ڈالی ۔ وزیرخزانہ نے ٹیکس وصولیوں میں بہتری، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے ، کرنسی سویپ اور فارورڈ معاہدوں سے متعلق واجبات میں کمی بارے بھی آگاہ کیا۔علاوہ ازیںوفاقی وزیرِ برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے اصلاحات کاعمل جاری رکھنے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ دیگر ممالک کے ساتھ شراکت داری میں امدادکی بجائے تجارت اور سرمایہ کاری کوترجیح دی جارہی ہے، رواں مالی سال کے دوران معاشی شرحِ نمو چار فیصد یا اس سے زیادہ رہنے کی امید ہے ۔وہ آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پربنکاک میں سٹی میکرو فورم کے اجلاس میں شرکت اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ کے خودمختار سرمایہ کاروں کے گول میز اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔وزیرخزانہ نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے معاشی منظرنامے اور اصلاحات کے حوالے سے ترجیحات بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ معاشی استحکام کے عمل میں مسلسل پیش رفت جاری ہے ، مسلسل تین سال سے بنیادی مالیاتی سرپلس حاصل ہورہاہے، مالیاتی خسارہ22 سال کی کم ترین سطح پرہے اور زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،رواں مالی سال کے دوران معاشی شرحِ نمو چار فیصد یا اس سے زیادہ رہنے کی امید ہے۔
وزیر خزانہ
بریکنگ نیوز
- چیئرمین NISE فیضان علی کی محسن ایوب اور فیصل علی سے ملاقات
- نیوزی لینڈ ‘ انتخابات کے حتمی نتائج میں ڈیڈ لاک، نئی جماعت کنگ میکر بن کر ابھری
- سعودی عرب ‘ راس تنورہ آئل ریفائنری پر حملے کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آ گئیں
- پاکستان نے امریکہ’ ایران کی ثالثی میں کلیدی کردار ادا کیا: رضوان شیخ
- خالد نوازکی "نیشنل پالیسی فار ڈی ریگولیشن آف شوگر سیکٹر” پر شدید تنقید
- ہیڈ کانسٹیبل نجم الحسن کی ایمانداری ،رنگ روڈ سے ملاموبائل مالک کو واپس کر دیا
- ہنر مند نوجوان کسی بھی معاشزرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں سردار عتیق احمد خان
- سہالہ ریلوے پھاٹک پر فلائی آورکو جلد از جلدبنائے جائے، چوہدری جاوید
- وزیر اعظم سے وزیرریلوے کی ملاقات ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو
- 2مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کی شہری پر فائرنگ،مذمت پر فرار، راہگیر زخمی
- دینہ سے علاج کیلئے ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی لائے سابق پولیس ملازم عدیل کے اہل خانہ کو شدید مشکلات
- گوجرخان شہر کی نواحی آبادی بڑکی جدید مسائلستان بن گئی
- راولپنڈی سب انسپکٹر مفرح بخاری عطل، پولیس لائنز تبدیل کر دیا
- تھانہ پھلگراں پولیس کی کارروائی 67لاکھ مالیت کا سامان واسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار
- وزیر اعلیٰ پنجاب کا تلہ کنگ کا دورہ، گرین بس سروس کا افتتا ح کیا
- کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا کے زیراہتمام کھلی کچہری کا انعقاد
- سب انسپکٹر سید نجف شاہ کو شاندار کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
- گوجر خان شہر میں نو عمر جیب تراشوں کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری
- اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ آئی ایف سی ریجنل نائب صدر امام فخوری کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
- منشیات فروشوں کے گرد واہ کینٹ پولیس کا گھیرا تنگ تین ملزمان گرفتار
