Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مارکو روبیو 17تا 22 اکتوبر بھارت و ازبکستان کا دورہ کریں گے
    • گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ’NFC میں حصہ دیا جائے:وزیراعلیٰ امجدحسین
    • پاکستان کثیر جہتی نظام علاقائی تعاون میں فعال کردار ادا کر رہا وزیر خزانہ
    • ایک مخصوص جماعت کی ہر خبر اور پراپیگنڈا جھوٹ پر مبنی : عظمیٰ بخاری
    • مریم نواز نے لائو سٹاک کارڈ فیز ٹو کا افتتاح کر دیا
    • بینکاک :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے وفد کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
    • اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری حمزہ شہباز سے گفتگو کررہے ہیں۔
    • فیلڈ مارشل سے وزیر داخلہ کی ملاقات پاک روس سیکورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • صدرآصف علی زرداری کو فرانس سعودی عرب کے نامزد سفیروں نے اپنی اسناد سفارت پیش کردیں
    • راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف مصافحہ کررہے ہیں۔
    • لیاقت علی خان کا75واں یوم شہادت کل منایا جائے گا
    • پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
    •  اراکین کی جانب سے 23 سرکاری  گاڑیاں دبائے جانے کا انکشافPTI
    • آئینی عدالت، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
    • پاکستان اور روس کا مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • دہشت گردی کا مقابلہ پوری سنجیدگی اور عزم کیساتھ کرنا ہوگا: فیصل کریم کنڈی
    • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی اور روسی وزیر داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف ایم او یوکی دستاویزات پر دستخط کررہے ہیں۔
    • پٹرول 1.20 روپے مہنگا ڈیزل 17 پیسے سستا
    • پاکستان عمان کے درمیان 5 معاہدوں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
    • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن رفقا کی فہرست جیل حکام کو جمع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مسلم بستی کی پانی کی سپلائی بند، معاملہ اقوام متحدہ تک پہنچ گیا

    By Khabrain Newsاکتوبر 15, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کولکتہ(ویب ڈیسک)بھارت میں مسلمانوں کو پینے کے پانی سے محروم رکھنے کا معاملہ اقوام متحدہ تک پہنچ گیا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولکتہ کی جیوتی نگر کالونی میں پانی کی فراہمی بند ہونے سے تقریبا 5 ہزار غریب مسلمان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر انتخابی انتقام کے تحت مسلم آبادی کی پانی کی سپلائی بند کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ میونسپلٹی نے مرمت کے بہانے رات کے وقت پانی کی فراہمی بند کی جبکہ ملحقہ ہندو بستی میں پانی کی سپلائی جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی رہائشی پانی کے حصول کے لیے ایک کلومیٹر دور سے آلودہ پانی لانے پر مجبور ہیں، ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سمیر الاسلام نے مقامی حکام، حکومت اور ہائی کورٹ سے شنوائی نہ ہونے پر پانی کی فراہمی بحال کرانے کے لیے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے۔رکن پارلیمان سمیر الاسلام نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں پہلی بار اقتدار میں آنے والی بی جے پی حکومت کا یہ اقدام انتہائی تشویشناک ہے، پینے کے پانی کی فراہمی بنیادی انسانی حق ہے اور اسے محض انتظامی مسئلہ نہیں سمجھنا چاہیے۔رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے نو منتخب رکن اسمبلی رتیش تیواری نے مبینہ طور پر اعلان کیا تھا کہ انہیں ووٹ نہ دینے والوں کے کام نہیں کیے جائیں گے جبکہ ان کے خلاف حساب کتاب کا عمل آئندہ پانچ برس تک جاری رکھا جائے گا۔کولکتہ کے سینئر صحافی سوبجیت باگجی کے مطابق ریاست میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد مسلم مخالف سیاست میں شدت آئی ہے، سرکاری مشکلات اور انتقامی کارروائیوں کے خوف سے مسلمان اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے سے بھی ڈرتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پینے کے پانی جیسے بنیادی حق کو سیاسی اور مذہبی تعصب کی بھینٹ چڑھانا انسانی حقوق کے عالمی منشور کی روح کے منافی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2022 میں مدھیہ پردیش میں پرتشدد واقعات کے بعد مسلم اکثریتی علاقوں کے بنیادی میونسپل کنکشن کاٹ دیئے گئے تھے، اسی سال نئی دہلی میں سیاسی کشیدگی کے بعد مسلم آبادی والی بستیوں میں بجلی، پانی اور صفائی کی بنیادی سہولیات بھی معطل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
    پانی کی بندش

    Khabrain News

      Keep Reading

      مارکو روبیو 17تا 22 اکتوبر بھارت و ازبکستان کا دورہ کریں گے

      گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ’NFC میں حصہ دیا جائے:وزیراعلیٰ امجدحسین

      پاکستان کثیر جہتی نظام علاقائی تعاون میں فعال کردار ادا کر رہا وزیر خزانہ

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.