سرینگر(این این آئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں ایک نظربند کشمیری کارکن کا رہائشی مکان تباہ کردیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس واقعے نے علاقے میں سیاسی کارکنوں کے اہل خانہ کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر تشویش پیدا کردی ہے۔بھارتی فورسز نے ترال کے علاقے ناگہ بل میں نظربند کارکن گلزار احمد ڈار کے آبائی مکان کو تباہ کیا۔
