لاہور (این این آئی)پنجاب کے 38ہزار سرکاری سکولوں میں تعلیمی سال 2026-27کے لیے سالانہ سکول شماری 21سے 31اکتوبر تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلیمنٹیشن یونٹ (پی ایم آئی یو)نے آن لائن تربیتی سیشنز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔جاری شیڈول کے مطابق ماسٹر ٹرینرز کی تربیت 16اکتوبر کو ہوگی جبکہ آئی ٹی ٹیچرز، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (اے ای اوز)اور ہیڈ ٹیچرز کے لیے آن لائن تربیتی سیشنز 17سے 19اکتوبر تک منعقد کیے جائیں گے۔ہر تحصیل سے نامزد مرد اور خاتون آئی ٹی ٹیچرز کو ماسٹر ٹرینر بنایا جائے گا۔
