لندن (این این آئی)برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروس(این ایچ ایس)کی عالمی معیار کی ایک جدید لیبارٹری کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد کینسر کے مریضوں کے لیے انفرادی ضروریات کے مطابق تشخیص اور علاج کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔رائل مارسڈن سینٹر فار کینسر جینومکس برطانیہ میں اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہے جہاں جدید تشخیصی طریقہ متعارف کرایا جا رہا ہے جسے کمپوزٹ بائیومارکر ٹیسٹنگ کہا جاتا ہے۔ اس کا مقصد ملک بھر میں طبی ٹیموں اور مریضوں کو بہتر تشخیص اور علاج میں مدد فراہم کرنا ہے۔
