لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے جرم میں سزا پانے والے دو مجرمان کی پھانسی اور عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے دونوں مجرمان کو بری کر دیاجسٹس شہرام سرور اور جسٹس سردار اکبر علی نے اپیلوں پر سماعت کی مجرمان کی جانب سے ایڈووکیٹ سکندر ذوالقرنین نے دلائل دئیے مقتول عامر افتخار کے قتل کا مقدمہ 6 فروری 2021 کو تھانہ ٹھیکری فیصل آباد میں درج ہوا،مقدمہ چھ ملزمان نامزد جبکہ دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا،جرم حسنین عنائیت اور احمد کو دو نامعلوم کی جگہ پر مقدمہ میں شامل کر لیا گیا،مقدمہ میں نامزد چھ ملزمان کو ٹرائل عدالت نے بری کر دیا،ایڈیشنل سیشن جج نے مجرمان کو 31 جولائی 2023 کو سزا سنائی مجرم حسنین عنائیت کو پھانسی جبکہ احمد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی،
